راولپنڈی،کوئٹہ(صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوںکی سیکورٹی فوسز کی پیٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید جبکہ ایک افسر سمیت 8زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع پنجگور کے علاقے کاہان کی وادی گچک میںپیش آیا۔زخمیوں میں سے 5 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔