آرمی چیف نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے کی ملاقات کی خواہش پوری کرد ی

115

راولپنڈی (آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ چار سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا 15سالہ بچے علی رضا کی ملاقات کی خواہش پوری کردی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ علی رضا نے آرمی چیف سے ملاقات اور پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔ملاقات کا اہتما کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں ویڈیو لنک کے ذریعہ کیا گیا ۔آرمی چیف نے اس موقع پر بچے کے جذبے کو سراہا۔ اس کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی ‘ علی رضا نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ علی رضا کا کہناتھا میں وردی پہن کر بہت خوش ہو ں۔