متفرق سائنسی معلومات

479

1) کاکروچ کے خون کا رنگ سفید ہوتا ہے کیونکہ اس کے خون میں ہیموگلوبن کے بجائے کاپر ہوتا ہے۔

2) میگما (magma) اگر زمین سے باہر آجائے تو اسے لاوا کہتے ہیں۔

3) جگنو اور دوسرے حیوانات سے نکلنے والی روشنی کو سرد روشنی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ بغیر حرارت کے پیدا ہوتی ہے۔

4) چاند کی روشنی ہم تک 1.33 سیکنڈ تک پہنچتی ہے جبکہ سورج کی روشنی 8 منٹ میں۔

5) پروٹین (Protein) کا لفظی معنی ‘سب سے پہلے’ ہے۔

6) Crust (کرہ ارض کا بیرونی خول) زمین کا ٹھنڈا حصہ ہے۔ اس کی اوسط موٹائی 35km اور مینٹل (crust کے نچلے حصے) کی لمبائی 3000km ہے اور انتہائی گرم ہے۔  Core (زمین کے مرکزی حصے) کی موٹائی 3400km ہے اور ٹمپریچر 5000C ہے۔

7) مریخ کے 2 چاند ہیں۔

8) انجیر میں کلورین کی مقدار 7.1 فیصد ہوتی ہے۔

9) لہسن کی ایک پوتھی میں پانی کی مقدار 63.1 فیصد ہوتی ہے۔

10) صاف پانی میں روشنی 700 فٹ گہرائی تک پہنچتی ہے۔