راولپنڈی (آن لائن)عدالت عالیہ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میںہم جنس پرستی کے تحت شادی کرنے والے جوڑے کے خلاف دائر پٹیشن پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ڈاکٹروں کا4رکنی بورڈ تشکیل دینے اور آکاش علی عرف عاصمہ بی بی کی جنس سے متعلق تفصیلی میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا عدالت نے سماعت20جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے ایم ایس کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر جنس کی تشخیص کاتفصیلی ٹیسٹ کرواکر رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے عدالت نے شادی کرنے والے جوڑے کی جانب سے تحفظ کی درخواست منظور کرلی ۔16سالہ نیہا کے والد سید امجد حسین شاہ نے علی آکاش عرف اسما بی بی و دیگر کے خلاف پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا درخواست گزار کی بیٹی نابالغ ہے اور چونکہ اسلام میں ہم جنس پرستی کی شادی حرام ہے جس کے لیے درخواست گزار نے 29جون کو ٹیکسلا کی ماتحت عدالت میں بیٹی کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی کہ درخواست گزار اپنی بیٹی کو وہاں نہیں چھوڑنا چاہتا لہٰذا عدالتی کارروائی کے ذریعے درخواست گزار کی بیٹی واپس دلوائی جائے لیکن 30جون کوعدالت نے درخواست میں حقائق کو مدنظر رکھے بغیر اور درخواست گزار کو سنے بغیر عجلت میں فیصلہ دیا جس پر گزشتہ تاریخ پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے ۔