وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ زیارت، سیکورٹی کے پیش نظر دکانیں سربمہر اور بازار بند کروا دیے گئے

91

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا بلوچستان کے سیاحتی مقام زیارت کے دورہ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے تحت شہر کی تمام دکانیں سیل اور بازار بند کروا دیے گئے۔ بدھ کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہمراہ زیارت پہنچے۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کے موقع پر زیارت میں سیکورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے تھے، شہر کے تمام بازار، مارکیٹیں اور دکانیں گزشتہ شب سے ہی سیل کردی گئی تھیں، شہر بند ہونے سے بازاروں میں کرفیو کا سماں تھا، جس کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔