خضدار میں لیویز کی کارروائی، بڑی مقدار میں منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتار

108

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، لیویز کے عملے نے ایک گاڑی کو مشکوک جان کر روکا اور تلاشی لینے پر گاڑٰی سے 27 کلو چرس برآمد کرلی گئی، لیویز نے گاڑی میں سوار دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا۔