انقرہ: ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جہاز میں سوار ہمارے سات ہیروز مارے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے میڈیا بریفنگ کے دوران حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ طیارہ پیر سے وین اور ہکی صوبوں میں جاسوسی اور نگرانی کے مشن پر تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ طیارے نے وین فیرٹ میلین ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی جبکہ حادثہ پہاڑی سلسلے مائونٹ آرٹوس پر 2200 میٹر کی بلندی پر پیش آیا۔ پائلٹ نے آخری دفعہ اس وقت کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا جب طیارے کو اڑان بھرے تقریباً چار گھنٹے ہوچکے تھے۔
ترک وزیر داخلہ نے طیارے میں سوار سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2 پائلٹ سمیت ہمارے سات ہیروز مارے گئے ہیں۔