جنرل باجوہ کی اٹلی کو کورونا سے نمٹنے کے لیے تعاون کی پیشکش

105

راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اٹلی کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین اٹلی کے سفیر آندریس فریریس نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی علاقائی سیکورٹی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے اٹلی کے سفیر کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔اٹلی کے سفیر آندریس فریریس نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ پاکستان کی میڈیکل اعانت کو بھی سراہا۔