سول ایوی ایشن خط کے بعد وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے،مولا بخش چانڈیو

184

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سول ایوی ایشن کے خط کے بعد وزیراعظم کو مستعفی ہو جانا چاہیے،بغیر سوچے سمجھے پائلٹس کے لائسنس جعلی ہونے کا بیان دینے والے وزیر کو کٹہرے میں لایا جائے،وزیر اور سربراہ قومی ائرلائن کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔