بی آر ٹی‘فارن فنڈنگ‘آٹا‘ چینی‘پیٹرول اور بلین ٹری میں کرپشن کا جواب دو‘بلاول

57

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ انہیں حکمران جماعت تحریک انصاف سے مالم جبہ، پشاور بی آر ٹی، فارن فنڈنگ، آٹا، چینی، پیٹرول، پی آئی اے اور بلین ٹری منصوبے میں کرپشن کا جواب چاہیے۔بلاول نے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس کو 4روز ہوگئے لیکن پی ٹی آئی نے اب تک جواب نہیں دیا۔خیال رہے کہ بلاول نے عمران خان کو3 چیلنجز دیے
ہوئے ہیں جن میں پہلا چیلنج یہ تھا کہ وہ قومی اسمبلی یا ٹی وی پر مناظرہ کر لیں، دوسرا چیلنج یہ تھا کہ وہ این آئی سی وی ڈی طرز کا ایک اسپتال پورے پاکستان میں دکھا دیں،تیسرا چیلنج یہ دیا کہ عمران خان خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فی کس کورونا ٹیسٹنگ کا موازنہ سندھ سے کرا دیں۔