پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا، سی ٹی ڈی

75

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا۔ سی ٹی ڈی نے تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا اور سلیمان کے فوری ہلاک ہونے پر دہشت گردوں کا پلان فیل ہوگیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا
کہ دہشت گرد سلیمان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ریکی کی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اندر کا راستہ دہشت گرد سلیمان کو معلوم تھا۔سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ سلیمان کے ساتھ دیگر 3 دہشت گردوں کو اندر کا راستہ معلوم نہ تھا،سلیمان کے فوری ہلاک ہونے پر دہشت گردوں کا پلان فیل ہوا۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے زیر استعمال موبائل فون کسی اور کے نام پر تھے۔ دہشتگردوں نے سمیں دوسرے صوبے سے بھاری رقم کے عوض خریدیں۔ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد افراد سی ٹی ڈی کی حراست میں ہیں اور زیر حراست افراد سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔