آئل ٹینکرز کی ملک گیر ہڑتال تیل کی قلت کا خدشہ

60

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آل پاکستان آئل ٹینکر اونرزایسوسی ایشن نے تیل کی ترسیل بند کرنے کے ساتھ ملک بھر میں ہڑتال کردی جس کے باعث 48 گھنٹے بعد ملک بھر میں تیل کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔آل پاکستان آئل ٹینکراونرز ایسوسی
ایشن کے سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات سے پورے ملک میں تیل کی ترسیل نہیں ہوگی ،حکومت ہمارے مطالبات پر غور کرے،جب تک ہمارے مطالبات منظور نہیں ہوتے تیل کی سپلائی بند رہے گی۔شمس شاہوانی نے کہا 48 گھنٹے بعد ملک بھر میں تیل کی قلت ہوجائے گی، ہم مجبوراً احتجاج کررہے ہیں، ہم نے حکومت سے بار بار مطالبہ کیا لیکن حکومت نے ہماری نہ سنی لہٰذا تنگ آکر ہڑتال کا فیصلہ کیا۔