لاہور ہائیکورٹ: فلور ملز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کیخلاف حکم امتناع جاری

50

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے فلور ملز پر17 فیصد سیلز ٹیکس عاید کرنے کیخلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیلز ٹیکس رولز کے مطابق آٹے سمیت دیگر اشیا کو ٹیکس سے استثنا حاصل
ہے، رولز کے تحت فلور ملز پر ٹیکس عاید نہیں کیا جاسکتا ہے۔درخواست گزرا کے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ پنجاب حکومت آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے مختلف کمیٹیاں بنا رہی ہے اور دوسری طرف فلور ملز ہر 17 فیصد سیلز ٹیکس عاید کر دیا جو بدنیتی ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو فلور ملز پر عاید 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔
حکم امتناع