پروفیسرڈاکٹرعطاءالرحمان کامن ویلتھ کلب کے اسٹیم ویژن چیئرمین مقرر

206

کامن ویلتھ انٹرپرینورز کلب ( سی ای سی) کے بانی صدرمبین رفیق نے پاکستان کے معروف سائنسدان،تمغہ امتیاز،ہلال امتیاز،ستاہ امتیازاور اعلیٰ ترین ایوارڈنشان امتیاز کے اعزازات کے حامل پروفیسر ڈاکٹر عطاءالرحمان کوسی ای سی کے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ و میتھ میٹکس( اسٹیم )ویژن کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عطاءالرحمان سائنس وٹیکنالوجی کے عالمی آئیکون ہیں اور کامن ویلتھ انٹرپرینورز کلب میں ان کی موجودگی گیم چینجر ثابت ہوگی۔
کامن ویلتھ انٹرپرینیورز کلب (سی ای سی) پاکستان چیپٹر اور سارک ممالک کے چیئرمین مجید عزیز نے ڈاکٹر عطاءالرحمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے فخر اور جگمگاتا ستارہ ہیں اور سی ای سی میں ان کی شمولیت سے تمام 54 دولت مشترکہ کے ملکوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔