الکیٹراز، ایک جیل نما ہوٹل

385

جرمنی میں ایک جیل کو ‘Alcatraz Hotel’ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

یہ ہوٹل باہر سے اب بھی ایک جیل کی طرح دکھائی دیتا ہے جس کی بیرونی دیواروں پر خاردار تاریں لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے اس ہوٹل کو جیل ہوٹل کا نام دیا گیا ہے جہاں آنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے بیٹھ کر کھانا کھانا پڑتا ہے اور رات بھی جیل جیسے کمرے ہی میں گزارنی پڑتی ہے۔

یہ جیل جرمنی کے مغربی شہر کیسرز لائرین میں واقع ہے۔ یہ جیل نما ہوٹل اندر سے اتنا خوبصورت اور آرام دہ بنایا گیا ہے کہ یہاں قیام کرنا سیاحوں کی اولین ترجیح بن گئی ہے۔

اس جیل ہوٹل کے دروازوں پر اسی طرح نمبر لکھے ہوئے ہیں جس طرح جیل کے دروازوں پر لکھے جاتے ہیں۔

اس ہوٹل میں رات کو رہنے والوں کو سوتے وقت وہی لباس دیا جاتا ہے جو جیل میں سزا بھگتنے والے قیدیوں کو پہنایا جاتا ہے۔