چاغی: اسمگلرز کے حملے میں اے این ایف کے 2جوان شہید،6زخمی

231

چاغی : بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں اسمگلرز کی جانب سے انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں 2 جوان شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل کے قریب اے این ایف اور اسمگلرز میں جھڑپ ہوئی ، جس میں تین گھنٹے تک اے این ایف اور اسمگلرز دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ جاری رہاہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں اے این ایف کے 2اہلکار شہید ، 5زخمی  ہوگئے تھے جنھیں ہیلی کوپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

اسمگلرز نے گھات لگا کر اے این ایف کی ٹیم پر فائرنگ کی تھی ، اے این ایف کی ٹیم منشیات کی ایک بڑی کھیپ برآمد کرکے واپس آرہی تھی۔

شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل امیر نواز اور کامران شامل ہیں،واقعے کے بعد اسمگلرز فرار ہوگئے۔