حب میں کسٹم کی کارروائی، ٹرک سے لاکھوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد، ملزم گرفتار

88

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے حب میں کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز کھرکھیڑا چیک پوسٹ پر گڈانی کسٹم نے چیکنگ کے دوران ٹرک سے لاکھوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرکے ٹرک تحویل میں لے لیا۔ جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ کلکٹر کسٹم طاہر قریشی کے مطابق برآمد شدہ سامان کراچی لے جایا جارہا تھا جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔