کوئٹہ، حوالہ اور ہنڈی کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے 15 ملزمان گرفتار

94

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ اور ہنڈی کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق حوالہ اور ہنڈی کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی ایف آئی اے کمرشل بینک سرکلز ونگ نے کی اس دوران شہر کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی کاروبار کر نے والے پندرہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے چیکس بھی برآمد کرلیے گئے، گرفتارملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید پوچھ گچھ شروع کردی گئی ، حکام کے مطابق ایف آئی نے خضدار میں ایک علیحدہ کارروائی کے دوران ایک مفرور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔