مانسہرہ : سیاحوں کے گھومنے پر اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی

481

مانسہرہ: کورونا وائرس کی وبا کے باعث لگنے والی پابندی کے باوجود سیاحوں کے گھومنے پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر نواب سمیر نے  کارروائی کرتے ہوئے ناران میں درجنوں ہوٹلوں کو سیل کردیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر نے سیاحوں کو انخلا کے لیے کل دوپہر 12بجے تک کا وقت دے دیا ہے،کل تک ناران خالی نہ کرنے والے سیاحوں کے خلاف  سخت کارروائی  کی جائے گی۔

نواب سمیرنے کہا کہ جب تک پابندی ہے عوام سیاحتی علاقوں کا رخ نہ کریں،کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے حکومت کی بنائی گئی ایس اوپیز کو اپنائے۔

جبکہ دوسری جانب ناران میں حکومتی کارروائی کے بعد عوام نے  احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا گراف کافی حد تک نیچے چلاگیا ہے، حکومت ہمیں ایس او پیز کے ساتھ کچھ لمحات سیروتفریح کی اجازت دے۔