علامات جن کی مدد سے آپ نفسیاتی مریض کو پہچان سکتے ہیں

1967

نفسیاتی پن یا جنونی کیفیت کی شدت ہر شخص میں مختلف ہوتی ہے تاہم علامات ہر شخص میں تقریباً ایک جیسی ہی ہوتی ہیں۔ نفسیاتی مرض ایک ایسی بیماری ہے جس کا شکار شخص خود کو بیمار نہیں سمجھتا اور نہ ہی اس بیماری کا ادراک  باقی لوگوں کو ہوتا ہے بلکہ اس کا پتہ تب چلتا ہے جب باقاعدہ ٹریمنٹ سے گزرا جائے جس کے بعد اس کا علاج ممکن ہوتا ہے البتہ کچھ ایسی علامات ہوتی ہیں جس سے ایسے مریض کو شناخت کیا جاسکتا ہے۔ درجہ ذیل میں چند ایسی علامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

1) نفسیاتی مریض عموماً احساس سے عاری ہوتے ہیں۔ انہیں زندگی ایک خواب کی طرح لگتی ہے دوسروں کو تکلیف دینا ان کیلئے فرحت بخش اور سکون کا باعث ہوتا ہے۔

2) نفسیاتی مریضوں کی نیند ایک صحت مند انسان کے مقابلہ میں کافی کم ہوتی ہے اور اس کی وجہ ان ٓکی  خوشی ہوتی ہے جو انہیں سونے نہیں دیتی اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسی خوف کی وجہ سے ان کی نیند  کم ہوجاتی ہے بہرحال ان کی نیند میں بنسبت صحت مند آدمی کے کافی کمی ہوتی جاتی ہے۔

3) ایسے لوگوں میں خود نمائی کی  عادت  ہوتیہے اور اکثر خؤد کو بہتر ثابت کرنے کے لئے ایسے کام کرتے ہیں تاکہ لوگوں کی نظروں میں آسکے۔

4) ان میں جھوٹ بولنے کی عادت خاص طور پر پائی جاتی ہے  جھوت بولنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے اور اگر کبھی جھوٹ بولنے پر پکڑے بھی جائے تب بھی شرمندگی نہیں ہوتی بلکہ اس کے لئے مزید جھوٹ بھی بول دیتے ہیں۔

5) ان میں اذیت پسندی کا مادہ بہت ہوتا ہے دوسروں کو شرمندہ کرنا اور تکلیف دینا ان کو ذہنی سکون پہچانتا ہے اس کے لئے یہ کسی کی جان تک لے سکتے ہیں۔

6) ان میں الزام تراشی کی خو بھی پائی جاتی ہے اپنے کام سے انکار اور اس کا الزام دوسرا پر ڈالنا ان کی اہم نشانی ہے۔

7) یہ بھی ایک علامت ہے جس سے جانا جاسکتا ہے کہ کسی فرد کی ذہنی سطح کیسی ہے ۔ انہیں قانون کی پرواہ نہیں ہوتی اور کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح سے قانون شکنی کی جائے۔