مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

151

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے ہمشیپورہ میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں تین نوجوان شہید ہو گئے ۔سرچ آپریشن کے دوران بزرگ شہریوں کو زدو کوب اور خواتین ،بچوں سے بھی بدتمیزی کی گئی۔جبکہ درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لینے کی بھی اطلاعات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس کے بعد رواں ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔