بلوچستان کے ضلع دکی میں گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل

146

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع دکی میں گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا، خاتون طبی موت نہیں مری بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم پورٹ آ نے کے بعد مقدمہ میں نامزد مقتولہ کے شوہر، سسر اور دیور فرار ہوگئے ہیں۔ بلو چستان کے ضلع دکی میں اکیس دن قبل محمد بلال ولد حضرت ولی کے گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق خاتون مسمات( ر) کی موت طبی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے خاتون کے بھائی برات خان ولد صورت خان قوم ہوشخیل کی مدعیت میں خاتون کے شوہر محمد بلال ولد حضرت ولی اس کے دیور محمد اقبال اور قتل ہونے والی خاتون کے سسر حضرت ولی ولد جمال خان اقوام ہوشخیل کیخلاف قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر، سسر اور دیور فرار ہوگئے ہیں جن کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔