کوئٹہ میں کھلونا پستول کی فروخت اوراستعمال پرایک ماہ کے لیے پابندی عائد

104

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں کھلونا پستول کی فروخت اوراستعمال پرایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق یہ بات محسوس کی گئی کہ عید کے موقع پر کھلونا پستول کی فروخت اور اس کے استعمال سے اسکول جانے والے بچوں کے ذہن پر منفی اثرات ہوتے ہیںاس لیے حکومت بلوچستان نے دفعہ 144 کے تحت کوئٹہ میں کھلونا گن کی فروخت اوراستعمال پرایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔