کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ

177

کھوئی رٹہ (صباح نیوز) بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کی تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہ ہوا بھارتی افواج نے فائرنگ اور گولہ باری اس وقت شروع کی جب لوگ مکئی کی فضل کی گوڈی میں مصروف تھے پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں ۔