ایغور مسلمانوں پر چین کا ظلم ، اُمت مسلمہ کی بے حسی

495

امت مسلمہ کی بے حسی کا عالم یہ ہے کہ57 سے زیادہ اسلامی ممالک طاقت و دولت سے مالا مال اب بھی دنیا کی بہت بڑی قوت رکھنے والے یہ ممالک پاکستان ، مصر، ترکی ، ایران جیسی فوجی قو تیں رکھنے والے ممالک دنیا بھر کے بے بس مسلمانوں کے لیے منہ میں گھونگھنیاں ڈالے بیٹھے ہیں ۔ چین میں ایغور مسلمانوں پر مظالم کی اطلاع کبھی امریکا سے ملتی ہے کبھی برطانیہ سے اور کبھی ایمنسٹی سے اس کی وجہ یہ نہیں کہ یہ ممالک ایغور مسلمانوں سے ہمدردی رکھتے ہیں یا ان کو چین کے یہ مظالم اب نظر آئے ہیں۔ یہ مظالم چینی حکمران طویل عرصے سے کر رہے ہیں ۔ لیکن امریکا و برطانیہ یا انسانی حقوق کے نام نہاد ادارے اس کو اپنے مقاصد کے لیے اجاگر کر رہے ہیں ۔ امریکا اور برطانیہ چین کے خلاف عالمی سطح پرمحاذ بنانا چاہتے ہیں ۔ اب برطانوی وزیر خارجہ نے سنکیانگ میں مسلمانوں پر مظالم و گرفتاریوں پر عالمی توجہ کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ دو بڑی طاقتوں کی جانب سے اس قسم کے بیانات بار بار آنے کے باوجود امت مسلمہ کے حکمران سوئے ہوئے ہیں یا خوف زدہ ہیں ۔ تیسرا سبب یہ ہو سکتا ہے کہ انہیں خرید لیا گیا ہے ۔ اور یہ زیادہ قرین قیاس ہے بلکہ تینوں اسباب بھی ممکن ہیں ۔ ایسے بیانات تو او آئی سی کی طرف سے آنے چاہییں تھے۔