سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 28پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیے

127

راولپنڈی (این این آئی)پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کردیے۔حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سی اے اے نے لائسنس منسوخی کے احکامات جاری کیے،لائسنس منسوخ ہونے والوں میں پی آئی ا ے کے7پائلٹس اور 1فضائی میزبان شامل ہیں ،سول ایوی ایشن نے مجموعی طور پر93پائلٹس کے لائسنس معطل کیے ہیں،باقی دیگر پائلٹس کی فرانزک آڈٹ کے ذریعے مکمل چھان بین کی جارہی ہے،لائسنس کے معاملے پر چھان بین کا بنیادی مقصد بے قصور کوسزا نہ ملے،جو قصور وار ہیں ان کے لائسنس منسوخ کیے جارہے ہیں۔