پشاور ( اے پی پی) اینٹی کرپشن عدالت نے سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما ضیاء اللہ آفریدی کونوشہرہ اور ایبٹ آباد معدنیات میں کروڑوں روپے خوردبرداورمنظورنظرٹھیکیدارکوٹھیکا دینے کے ریفرنس میں 294A کے تحت بریت کے لیے دائردرخواست خارج کردی ،تاہم ملزم کوغیرقانونی بھرتیوں اورتنگی معدنیات میں خوردبرد کیسوں میں بری کردیاگیا جبکہ سابق ڈائریکٹرمعدنیات جنرل لیاقت علی کوغیرقانونی بھرتی کیس میں بری جبکہ نوشہرہ ایبٹ آباداورتنگی معدنیات کیس میں دائردرخواست خارج کردی گئی، ضیاء اللہ آفریدی اورڈائریکٹرجنرل کے خلاف صوبائی حکومت کی ہدایت پر5 سال قبل احتساب کمیشن نے ریفرنس دائر کیے تھے بعدمیں صوبائی احتساب کمیشن اور عدالتوں کے خاتمے کے بعد ملزمان کے خلاف دائر ریفرنسز کواینٹی کرپشن کے حوالے کردیاگیاتھا جو اس وقت ملزمان کے خلاف صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں زیرسماعت ہیں ۔