واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہزاروں امریکیوں کی ہلاکت اس لیے ہوئی کیونکہ چین نے عالمی ادارہ صحت کو خرید لیا تھا۔
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہزاروں امریکیوں کی ہلاکت اس لیے ہوئی کیونکہ چین نے عالمی ادارہ صحت کو خرید لیا تھا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے میڈیا بریفنگ کے دوران چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈ روس نے عالمی ادارہ صحت کا ڈائریکٹر بننے کے لیے چین کے ساتھ معاملات کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او سائنسی نہیں بلکہ سیاسی جماعت بن چکی ہے اور یہی وجہ ہے ہزاروں امریکیوں کی موت کا سبب بنی ہے کیونکہ چین نے ادارے کے سربراہ کو خرید لیا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی امریکہ چین پر کوروناوائرس کو لے کر الزامات لگا چکا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں ہواوے کمپنی کی انسانی حقوق مخالف کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مصنوعات پر بھی پابندی عائد کردی۔