ماں پر تشدد کرنے والا شخص گرفتار اعتراف جرم،ضمانت بھی کرالی

196

راولپنڈی(صباح نیوز) تھانہ صادق آباد کی حدود میں ماں پر ظلم کرنے والے ناخلف بیٹے ارسلان نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرلیا۔ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو نے عدالت سے عبوری ضمانت بھی کرالی ہے، خیال رہے ارسلان نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر اپنی ماں پر تشدد کیا تھا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں ماں پر بیٹے کے تشدد کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔