پشاور، ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق

123

پشاور(آئی این پی ) پجگی روڈ پر موٹر سائیکل اور ڈمپر میں تصادم میں حادثے میں نوجوان جاں بحق، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پشاور میں پجگی روڈ پر موٹر سائیکل اور ڈمپر میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت دانش ولد سرتاج کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثہ موٹرسائیکل سوار کے ون وے کے رونگ سائید جانے کے باعث ہوا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔