فالج، کب، کیسے اور کیوں؟ مع علاج

751

فالج سنگين طبّی عارضہ ہے جو دماغ ميں خون کی فراہمی ميں رکاوٹ پيدا ہونے پر واقع ہوتا ہے۔ اگر خون کی فراہمی ميں رکاوٹ آجاتی ہے، يا بند ہوجاتی ہے تو، دماغ کے خليے مرنا شروع ہوجاتے ہيں۔ اس کی وجہ سے دماغ کو نقصان پہنچ سکتا اور ممکنہ طور پر موت واقع ہوسکتی ہے۔

اقسام:

فالج کی دو اہم قسميں ہيں: 1) وقف الدّم والا (ischaemic) جو کہ خون کے چکتے کی وجہ سے ہوتا ہے جو خون کی فراہمی کو روک ديتا ہے اور 2) جريان خون والا (haemorrhagic) جو اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کو خون فراہمی کرنے والی شريانيں پهٹ جاتی ہيں اور ان کے نتيجے ميں دماغ کو نقصان پہنچتا ہے۔

يہ ايک اور عارضے سے بهی جڑا ہوا ہے جس کو ڻرانزيئنٹ اسکيمک اڻيک  (transient ischaemic attack, TIA) کے نام سے جانا جاتا ہے، جس ميں دماغ ميں خون کی فراہمی عارضی طور پر غير منضبط
ہوجاتی ہے. TIAs کو انتہائی سنجيدگی سے لينا چاہئے کيونکہ وہ اکثر و
بيشتر اس بات کی انتباہی علامت ہوتے ہيں کہ زيادہ سنگين فالج ہونے والا ہے۔ مذکورہ بالا تمام علامات میں تیزی لانے والے والے عوامل سگريٹ نوشی، بيش فشار خون (بيش تنش)، موڻاپا، زيادہ کوليسڻرول والی غذا، اور ذيابيطس شامل ہیں۔

علامات: 

فالج کی علامات عموماً اچانک ہی شروع ہوتی ہيں اور ان ميں سُنّ ہونے کی کيفيت، يا کمزوری، جسم کی ايک سمت کا پژمردہ ہوجانا، چہرے پر کمزوری، غنودگی، بات چيت کرنے، يا دوسروں کی بات سمجهنے ميں دشوارياں، اور شديد نوعيت کا سر درد شامل ہيں۔
ڻرانزيئنٹ اسکيمک اڻيک (TIA) کی علامات فالج کی علامات کی طرح ہی ہوتی ہيں ليکن وہ صرف چند منڻوں سے لے کر چند گهنڻوں تک رہتی ہيں اس کے بعد پوری طرح سے غائب ہوجاتی ہيں تاہم آپ کو کبهی بهی TIA کو نظرانداز نہيں کرنا چاہئے کيونکہ يہ اس بات کی انتباہی علامت ہے کہ آپ کے دماغ کو خون کی فراہمی ميں دشواری آگئی ہے۔
اگر آپ کو TIA ہے تو، آپ کو فوراً ہی اپنے GP ،مقامی ہسپتال، يا اضافی اوقات والی خدمت سے رابطہ کرنا
چاہئے، تاکہ خصوصی قسم کی تشخيص کا انتظام کيا جاسکے۔

علاج:

اگر آپ کو شبہہ ہے کہ آپ يا کوئی اور شخص فالج ميں مبتلا ہے تو آپ کو 911  پر کال 911 کرکے ايمبولنس بلا کر فوراً طبّی امداد حاصل کرنی چاہئے۔ فالج کے علاج کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ اس کی وجہ کيا تهی۔ کئی ايک ايسی دوائيں دستياب ہيں جو دوبارہ خون کے چکتے بننے کے امکانات کو روکنے کے لئے استعمال ہوسکتی ہيں۔ ايسی دوائيں بهی دستياب ہيں جو آپ کے فشار خون اور خون ميں کوليسڻرول کی سطح کو کم کرنے کے لئے استعمال ہوسکتی ہيں۔

وقف الدّم والے فالج میں شريانوں کی رکاوٹ دور کرنے کے لئے جراحت کی ضرورت ہوسکتی ہے۔ سرجن آپ کی گردن ميں شہ رگ کو کهولنے کے لئے ايک شگاف کرے گا اور جو رکاوٹ ہوگی اس کو دور کردے گا۔

جريان دم والے فالج کا علاج کرنے کے لئے اکثر و بيشتر ہنگامی جراحت درکار ہوتی ہے تاکہ دماغ سے کسی طرح کے خون کو نکال ديا جائے، اور کسی شق شدہ (پهڻے ہوئے) دموی شريان کی مرمت کی جائے۔ يہ عام طور پر ايک جراحتی عمل کے ذريعہ انجام ديا جاتا ہے جس کو کرينيئوڻومی (craniotomy) کہا جاتا ہے۔

بہت سے لوگوں کو بحالی صحت کيلئے ايک طويل وقفہ درکار ہوتا ہے اس کے بعد ہی انہيں اپنی سابقہ آزادی واپس مل پاتی ہے۔ فالج کے بعد افسردگی اور اضطراب کے احساسات بهی عام ہيں۔ آپ کو اپنے انداز سے بہتری لانے ميں مدد کی خاطر صلاح و مشورہ اور دوائيں درکار ہوسکتی ہيں۔ امداد کے لئے ماہرين کی ڻيميں دستياب ہيں، جس ميں فزيوتهيراپسڻس، ماہرين نفسيات، شغلی معالجين، گويائی کے ماہر معالجين اور ماہر نرسيں اور ڈاکڻرز شامل ہيں۔