روالپنڈی: ایک ہی خاندان کے9مقتول سپرد خاک

136

راولپنڈی (این این آئی)چونترہ میں اندوہناک واقعہ میں قتل ہونے والے ایک ہی خاندان کے نو افراد کی تدفین کر دی گئی ،پانچ خواتین اور چار معصوم بچوں کی میتیں ان کے گھروں سے اٹھنے پر کہرام کا مچ گیا اور تدفین کے دور ان رقت آمیز مناظر دیکھے گئے ۔قرب وجوار کے دیہی علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی اجتماعی جنازوں میں شرکت کی ،گزشتہ شب دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ سے 5 خواتین اور4 بچے جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوئے تھے ،جنازے اور تدفین کے وقت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی ۔