ضلع کرم کے سرحدی علاقے میں بارودی سرنگوں کے2 دھماکے‘ 3 ایف سی اہلکار زخمی

156

کرم (این این آئی)ضلع کرم کے سرحدی علاقے میں بارودی سرنگوں کے 2 دھماکوں میں 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو پاراچنار میں طبی امداد دینے کے بعد سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیا گیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں پاک افغان سرحدی علاقہ کوٹ راغہ میں اسد شہید چیک پوسٹ کے قریب یکے بعد دیگر بارودی سرنگوں کے 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں3 ایف سی اہلکار نائیک ظفر اللہ ، نائک اظہر اقبال اور ابراہیم زخمی ہوگئے ،بارودی سرنگوں کو کچے راستوں میں چھپایا گیا تھا اور ایف سی اہلکار معمول کے گشت پر تھے ،زخمی اہلکاروں کو پاراچنار میں طبی امداد دینے کے بعد سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیا گیا ،فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔