ڈیرہ بگٹی :ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی ‘ 4 مزدور زخمی

142

ڈیرہ بگٹی( آن لائن )ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے پیرکوہ میں ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 4 مزدور زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل پیرکوہ کے نواحی علاقے پاتر نالے سے ریت لوڈ کرنے والے مزدوروں کی ٹریکٹر ٹرالی
نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دھماکے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ڈرائیور سمیت4 مزدور شدید زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کردیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی، لیویز کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق پیرکوہ کے نواحی علاقے ڈل ہی سے ہے۔