پونگ یانگ: جنوبی کوریا سے آئے ایک شخص میں کوروناوائرس کی علامات مشاہدے میں آنے کے بعد شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے جنوبی کوریا سے متصل شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق کوروناوائرس کا مشتبہ مریض 3 سال پہلے جنوبی کوریا گیا تھا تاہم وہاں سے لوٹنے کے بعد اس میں کوروناوائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق مشتبہ مریض اور وہ افراد جو پچھلے 5 دنوں میں جنوبی کوریا سے شمالی کوریا میں داخل ہوئے ہیں، اُن کو متعدد ٹیسٹ کرنے کے بعد قرنطینہ میں داخل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اگر مشتبہ مریض میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوجاتی ہے تو یہ شمالی کوریا کا پہلا کوروناوائرس کیس ہوگا۔