برطانوی یہودی عالم افرائم ماروس نے فیس بک اور ٹوئیٹر کی عہدیداروں کو تنقیدی خط لکھا جس میں انہوں نے یہودیوں کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹوں کو روکنے کیلئے اداروں کی طرف سے کوئی ایکشن نہ لیئے جانے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی دی گارڈین کے مطابق برطانیہ کے چیف یہودی عالم افرائم ماروس نے فیس بُک کے چیف ایگزیکیوٹو مارک زکربرگ اور ٹوئیٹر کے چیف ایگزیکیوٹو جیک دورسی کو خط لکھا جس میں انہوں نے یہودیوں کیخلاف سوشل میڈیا پر لگی پوسٹوں کو ختم کرنے کا کہا اور ان کیخلاف ایکشن لئیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے خط میں یہ بھی لکھا کہ یہودی خلاف پوسٹوں پر آپ کا یہ غیر ذمہ دارانہ رویے قابل قبول نہیں۔
افرائم ماروس نے کہا کہ آپ کی خاموشی یہودی خلاف پوسٹوں کو مزید بڑھاوا دے رہی ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ایسی پوسٹوں کیخلاف جلد از جلد ایکشن لیا جائے اور اپنے پلیٹ فارمز سے ختم کیا جائے۔