بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث افراد گرفتار

123

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ لیویز فورس سبی زون نے بارکھان کے علاقے چوہڑ کوٹ میں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا اسلحہ میں 2 آر پی 47 گولے، 11 ایس ایم جی رائونڈ 11عدد، 1 ایس ایم جی میگزین، 1 ایس ایم جی گن، 1 تھری ناٹ تھری، 26 تھری ناٹ تھری رائونڈ،پانچ ہینڈ گرنیڈ شامل تھے۔ رسالدار میجر شیر محمد مری نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان سیکورٹی فورسز پر حملوں، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔