نوجوان کے پیٹ میں 20سینٹی میٹر لمبی چھری

420

بھارت میں ڈاکٹرز نے کامیابی سے نوجوان کے پیٹ سے 20سینٹی میٹر لمبی چھری نکال لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے سب سے بڑے طبی مرکز آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف  میڈیاکل سائنسز کے ڈاکٹرز نے 28 سالہ نوجوان کے پیٹ سے چھری نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔

اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر این آر داس کا کہنا ہے کہ مریض کو ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے پہلے اس کا کورونا ٹیسٹ کیا جو منفی آیا۔

مریض منشیات کا عادی تھا چونکہ اسے چرس نہیں ملی اور نہ ہی اس قبیل کی کوئی دوسری شے ملی اور نشے کو پورا کرنے کے لیے اس نے چھری کو ہی نگل لیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق چھری نگلنے کے بعد مریض ڈیڑھ ماہ تک ٹھیک ٹھاک رہا اور نارمل زندگی گزارتا رہا جب کہ چھری نگلنے سے متعلق اہل خانہ کو بھی اس کی خبر نہیں تھی۔

ڈیڑہ ماہ بعد اچانک پیٹ میں شدید اٹھا تو ایکس رے میں 20 سینٹی میٹر لمبی چھری دیکھ کر ڈاکٹرز اور اہل خانہ حیران رہ گئے۔مریض کو فوری طور پر نئی دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس پیچیدہ سرجری کو کامیابی سے انجام دیتے ہوئے چھری کو نکال لیا۔