اسمارٹ فونز کا تیز ترین چارجر

466

اسمارٹ فون کی بیٹری جلد ڈیڈ ہوجانے سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب 15 منٹ کے اندر موبائل فون چارج کرنے والا چارجر متعارف کرایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیا تیز رفتار چارجر متعارف ہونے کے بعد صارفین اسمارٹ فونز  15 منٹ سے کم عرصے میں مکمل طور پر اپنا فون ری چارج کرسکیں گے۔

کوئیک چارج فائیو کے لیے مطابقت رکھنے والے فونز میں سام سنگ گلیکسی ایس 20 فائیو جی، ایل جی وی 30 اور نوکیا 8 شامل ہیں علاوہ ازیں پرانے فوری چارج آلات نئے چارجنگ سسٹم کے ساتھ بھی کام کریں گے۔

ایپل کی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی فی الحال آئی فونز کو 30 منٹ میں سے 50 فیصد چارج حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

کوالکم کا کوئیک چارج 5 فونز کو صرف پانچ منٹ میں 0 سے 50 فیصد تک چارج کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے حفاظتی اقدامات میں نئی خصوصیات متعارف کرائے گا۔