باجوڑمیں سرحد پارفائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

147

باجوڑ(خبر ایجنسیاں)سرحد پارسے پاکستانی سیکورٹی فورسزپردہشت گردوں کے حملہ کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑمیں سرحد پارسے پاک افغان بارڈرپرسیکورٹی فورسزپردہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگیا۔چند روزقبل بھی باجوڑمیں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔