مظفرآباد میں 5اگست کو سینیٹ اجلاس بلانے کافیصلہ مؤخر

138

مظفرآباد (صباح نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے مظفرآباد میں 5اگست کو سینیٹ کااجلاس بلانے کافیصلہ مؤخر، آزاد کشمیر حکومت کی تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں۔ اب صرف قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوگا۔ انفرادی طور پر مختلف جماعتوں کے سینیٹرز مظفرآباد کا دورہ کریں گے جو مختلف سیاسی جماعتوں اور حریت قیادت کے علاوہ مہاجرین جموں وکشمیر کی قیادت سے ملاقاتوں سمیت مہاجر کیمپوں کادورہ بھی کریں گے۔اسلام آباد سے ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان بھی 5 اگست کو یوم استحصال کے موقع پر مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کی قیادت نہیں کررہے اور ان کے شیڈول میں مظفرآباد کادورہ شامل نہیں کیاگیا تاہم چیئرمین سینیٹ وفاقی وزراء اور صوبائی اسپیکرووزراء ،ارکان اسمبلی مظفرآباد کا مختصر دورہ کریں گے۔