بی آر ٹی میں کرپشن پر نیب کی خاموشی افسوسناک ہے، پیپلز پارٹی

139

پشاور(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بی آر ٹی میں مبینہ کرپشن پر نیب کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ پشاور پریس کلب میں پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرا ، پختونخوا کی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوہرانقلابی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی وی کے ٹاک شو میں شوکت یوسفزئی نے مجھے چیلنج کیا تھا اس لیے پشاور آیا ہوں کیونکہ شوکت یوسفزئی نے کہا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہوچکا ہے ،اب وہ میری آمد پر غائب ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں نالوں کی صفائی کی ذمے داری کے ایم سی کی ہے بارش ہوتی ہے تو تنقید سندھ حکومت پر ہوتی ہے جبکہ ذمے دار وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ ادارے ہیں ۔عاجز دھامرا نے کہاکہ عید کے بعد اے پی سی ہوگی، حکومت کیخلاف باہر نکل رہے ہیں۔روبینہ خالدنے کہاکہ ہر محکمے میں کرپشن کا راج ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلین ٹری میں بی آر ٹی سے زیادہ کرپشن ہے ۔