ڈہرکی پریس کلب کے انتخابات : انقلابی گروپ کامیاب

145

ڈہرکی(رپورٹ:محمد کلیم صادق )ڈہرکی پریس کلب کے انتخابات2020-21 میں انقلابی گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا ‘ الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق صدر قاضی اگن شر، سینئر نائب صدر تنویر مہر، نائب صدر پیر بخش راجڑی، جنرل سیکرٹری عمران آصف نیازی، جوائنٹ سیکرٹری اعظم سہریانی اور محمد کلیم صادق بھٹی انفارمیشن سیکرٹری، لیاقت اعوان خزانچی، آفس سیکرٹری ڈیوڈ لطیفی منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمشنر کے فرائض ضلع کے سینئر صحافیوں نے ادا کیے، الیکشن پر امن ماحول میں ہوئے۔شہریوں، وکلا، سماجی شخصیات نے نومنتخب باڈی کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہارپہنائے۔