خامنہ ای کے اسرائیلی تباہی سے متعلق بیانات ہماری پالیسی کیخلاف نہیں، ٹوئٹر

291

یروشلم: اسرائیلی پارلیمنٹ ‘کنیسٹ’ میں ٹوئیٹر کے مقامی عہدیدار نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اسرائیل کی تباہی سے متعلق بیانات کمپنی کی پالیسی کیخلاف نہیں۔

اسرائیلی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی جس میں اسرائیلی حکام نے اسرائیل کے مقامی ٹوئیٹر کے عہدیدار یلوا پیٹرسن کو ایرانی سپریم لیدر خامنہ ای کے اسرائیل مخالف بیانات پر ٹوئیٹر کی جانب سے ایکشن نہ لینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹوئیٹر کے عہدیدار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خامنہ ای کے اسرائیل کی تباہی سے متعلق بیانات کمپنی کی پالیسی کیخلاف نہیں ہیں بلکہ یہ محض سیاسی جملہ بازیاں ہیں۔