وزیراعظم کے حکم پر فوج کراچی پہنچ گئی

171
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان تعمیرات کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

راولپنڈی/اسلام آباد/کراچی (خبر ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان کے حکم پر پاک فوج کراچی پہنچ گئی ہے۔شہرکی صفائی اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال میں عوام کی مدد کے لیے فوج کو طلب کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں سیلابی صورتحال کے خطرات کے پیش نظر فوج کو طلب کیا گیا ہے۔قبل ازیں وفاقی حکومت نے ا ین ڈی ایم اے کو امدادی سرگرمیوں کے لیے فوری کراچی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔این ڈی ایم اے اور فوج کو کراچی بھیجنے کے لیے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔ فوج کی مدد سے شہر بھر کی صفائی اور بارش کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایک روز قبل ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے ،این ڈی ایم اے کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد صفائی کا عمل شروع کرے۔