کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

105

سیری(آن لائن)لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری۔ بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی، دشمن کی گنوں کے منہ بند کرا دیے۔گزشتہ روز کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں بھینسہ گالہ ، جگالپال ، پٹھہ ناڑ میں بھارتی فوج نے سول آبادی کونشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔ پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی گنوں کے منہ بند ہو گئے علاقے کے عوام پاک فوج زندہ باد کے نعرے ۔