سندھ کے کرپٹ حکمرانو ں نے شہریوں کو لاوارث چھوڑدیا، حلیم شیخ

71

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کراچی کی صورتحال پر ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو سندھ کے کرپٹ حکمرانوں نے لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ سندھ حکومت عوام کے مفادات میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے، کراچی کے عوام کو کھلے گٹروں کے رحم و کرم پر سندھ کے حکمرانوں نے چھوڑ دیا ہے۔ حالیہ چند گھنٹوں کی بارشوں سے شہر کراچی اس لیے ڈوبا کیوں کہ نالوں کہ صفائی نہیں کی گئی۔ سندھ کے حکمرانوں نے نالوں کو ہی بیچ دیا ہے تجاوزات بنائیں گئی ہیں۔ 12سالوں میں نالوں کی صفائی کی مد میں کروڑوں روپے ہڑپ کیے گئے۔