پولیس کے تاجروں پر تشدد اورگرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں

56

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر، جنرل سیکرٹری راشدمحمود،، نائب صدورمحمدآصف عطا،محمدفاروق ،شیخ محمدذیشان،فیصل خلیجی ، رانا رضا حسین ، چودھری فاروق احمدباجوہ،سلطان ڈوگر،عمر بیگا،سیداسامہ شاہ،محمدذیشان وردیگرنے اپنے مشترکہ بیان اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں پولیس کے تاجروں پر بہیمانہ تشدد اورگرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید قربان سے قبل تمام کاروبار مراکز بند کرنا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ کورونا احتیاط ضروری مگر تاجر برادری کو اعتماد میں لیے بغیر مکمل لاک ڈاؤن کرنا ملکی معیشت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ چودھری عمرفاروق گجرنے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے تاجر برداری سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ حکومت کو چاہیے تو یہ تھا کہ عیدقربان کے موقع پر کورونا وبا سے بچاو کیلیے مکمل لاک ڈاون کے بجائے ایس او پیز جاری کرتی اور اس پر عمل درآمد کیلئے تمام وسائل کو بروائے کار لاتی اور جو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتا اس کے خلاف قانونی سخت کارروائی کی جاتی لیکن افسوس ایسا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عیدقربان سے چند روز قبل مکمل لاک ڈائون سے دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوگا جبکہ پہلے ہی ملک میں غربت اور مہنگائی نے ڈھیرے جمائے ہوئے ہیں ایسے میں مذہبی تہوار کے موقع پر روزگار کے مواقع بند کرنا ناکام معاشی پالیسی ہے جس کے خلاف پنجاب بھر کی تاجر برداری سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔