جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا، وزیر داخلہ بلوچستان

360

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگوکا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء لانگو نے کہاکہ باب دوستی پر کشیدگی کے خاتمے پر امن بحالی کے لیے بارڈر کھول دیا جائے گا۔

جبکہ رکن اسمبلی اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ چمن بارڈر پر مظاہرین کا 2ماہ سے جاری دھرنا ختم ہوگیا ہے،مظاہرین نے دھرنا ختم کرکے سڑکیں کھول دیں ہیں،گزشتہ روز کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز چمن پاک افغان بارڈر پر دھرنے کے شرکاء پر سرحد پار کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔