بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ مظبوط ملک اُس وقت تک مظبوط نہیں جب تک اس کے پاس مظبوط فوج نہ ہو۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے قومی دفاع اورفوج میں جدت کے فروغ کے حوالے سے ایک اجلاس منعد کیا گیا جس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کی اقتصادی و عسکری ترقی کے حوالے سے بات کی۔
شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ ایک مضبوط ملک کے پاس ایک مضبوط فوج کا ہونا ضروری ہے۔ مضبوط فوج ملک میں امن و استحکام اور سلامتی کو یقینی بناتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ترقی کے لیے ہمیں ترقی اور سلامتی، ملکی خوشحالی اور مضبوط فوج کے مابین باہمی تعلق کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ اور آنے والا دور قومی دفاع اور فوج کی جدت کاری کے حوالے سے ایک اہم دور ہے اور ہمیں اس کی ترقی کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہئیے۔